تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:9

کراچی:محمود آبادمیں خودکش حملہ آورسمیت2دہشت گردہلاک

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش حملہ آور سمیت2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،ملزمان سے بم اوردیگراسلحہ برآمدہوا ہے۔

پولیس کے مطابق محمود آباد کی کشمیرکالونی میں حساس ادارےکی نشاندہی پر پولیس نے ایک مکان کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مارا کہ اندر موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 2ملزمان شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے خود کش جیکٹ، بم اوردیگراسلحہ برآمد ہوا ہے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے دہشت گردوں سے برآمد خودکش جیکٹ ناکارہ بنادی،جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور مزیدکوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.