تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:56

کرم ایجنسی اور تیمرگرہ میں بارش،حادثات میں10افراد جاں بحق

جیو نیوز - کرم ایجنسی .......کرم ایجنسی اور تیمرگرہ میں بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں10افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔

وسطی کرم کے علاقہ گوندل میں بارش کےباعث گھر کی چھت گرگئی، ملبےتلےدب کر 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون سمیت 4بچے بھی شامل ہیں،مرنیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ادھر لوئر دھر کے کے علاقے تیمرگرہ کے قریب میاں بانڈھ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی ،ملبے تلے دب کر بچے سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو تیمرگرہ منتقل کیا گیا ہے ،مرنے والے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.