21 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:10
بھارت میں پاکستانی ٹیم کو بہت عزت اورپیارملا، شہریارخان
جیو نیوز - کولکتا ......چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ٹیم کو بہت عزت اورپیارملا،شاہد آفریدی کابیان کوئی بڑامعاملہ نہیں،ٹی 20ٹی کپتان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ بھارتی وزیرداخلہ اوردیگرکی یقین دہانی پرٹیم بھارت بھیجی،بھارت کی حکومت کارویہ تسلی بخش ہے،وہاں ٹیم کو لوگوں سے بہت عزت اور پیار ملا ہے۔
شہریار خان نے مزید کہاکہ بھارت آمدپرعوام نے پاکستانی ٹیم کابھرپوراستقبال کیا،شاہدآفریدی کے بیان کو غلط طورپرلیا گیا،ان کا بیان کا معاملہ بڑا نہیںاس لیے نوٹس نہیں لیا۔