21 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:56
ہنگو:قبروں کو کھود کر مردے نکالنے والا شخص گرفتار
جیو نیوز - ہنگو .........ہنگو کے علاقہ محمد خواجہ میں قبروں کو کھود کر مردے نکالنے والا شخص کو گرفتارکرلیاگیا،،ملز م نے قبریں کھود کر الزام اپنے مخالین پر لگایا تھا۔
پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقہ محمد خواجہ میں قبروں کو کھود کر مردے نکالنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ملزم نے ایک ہفتے قبل محمد خواجہ کے قبرستان میں4قبریں کھودی تھیں اور مردوں کی ہڈیوں کو باہر نکال کر پھینک دیاتھا،اور واقعہ کا الزام اپنے مخالفین عبدالرشید اور وزیر ہر عائد کردیا،پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی ۔
پولیس نے کھوجی کتوں کی مدد سے آج ملزم عبد الرشید کو رنگے ہاتھوں ایک قبر کھودتے ہوئے گرفتارکرلیاگیا۔۔پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔