تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:29

میرے بیٹوں کو انصاف فراہم کیا جائے،والدہ سعید بھرم

جیو نیوز - کراچی ........ دبئی سےگرفتار ہوئے مبینہ طور پر چائنہ کٹنگ میں ملوث سیاسی جما عت کے کارکن سعید بھرم کی والدہ اور بھابی کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمد سعید عرف سعید بھرم کی والدہ رشیدہ بیگم کا کہنا تھا کہ انکے بیٹے کو شارجہ امیگریشن کے اعلیٰ افسر نے فون کرکے اپنے دفتر بلوایا اور ایک روز تک وہاں رکھا ، اس دوران سعید کی اہلیہ کی بھی اس سے ملاقات کرائی گئی۔

اگلے روز سعید کی اہلیہ اس سے ملنے گئی تو پتہ چلا کہ اسے شارجہ پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے، رشیدہ بیگم کا کہنا تھا کہ انکا بیٹا 1998 میں 5 افراد کے قتل میں گرفتار ہوا تھا جسےبعدازاں 6سال بعد باعزت کردیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران سعید کی بھابی کا کہنا تھا کہ انکو پتا چلاہے کہ انکے شوہر اور سعید کے بھائی عارفین کو بھی دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سعید بھرم کی والدہ اور بھابی نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انکے بیٹوں کوانصاف دلایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.