21 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:1
آئندہ 24گھنٹوں میںکراچی کا موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
جیو نیوز - کراچی .........آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم کبھی جزوی اور کبھی مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہوائیں10سے20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار میں چل رہی ہیں،جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کبھی جزوی اور کبھی مکمل ابرآلود رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔