تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:14

اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی ، دو ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی ........اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کے دوران دہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی کے قریب پر اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرکے دہرے قتل میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد طاہر اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2013میں ارشد مسیح اور انس کو قتل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.