تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:39

سندھ حکومت کا ہولی پر عام تعطیل کا اعلان

جیو نیوز - کراچی.......سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ہندوبرادری کے مذہبی تہوارہولی کے موقع پر جمعرات 24مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ترجمان کے مطابق ماضی میں صرف ہندوؤں کو ہولی پر چھٹی دی جاتی تھی‘ یہ پاکستان میں  پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہولی پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی 23مارچ کو عام تعطیل کااعلان کرچکی ہے‘ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر اقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا کہا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.