تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:55

'لیاری مافیا نے پولیس سے ملکر33 افسران اور اہلکاروں کو شہید کرایا:ملزم چاند نیازی

جیو نیوز - کراچی.......رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ملزم چاند خان نیازی نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ لیاری کی مافیا نے پولیس کے ساتھ مل کر33 افسران اور اہلکاروں کو شہید کرایا ۔

رینجرز کے ہاتھوں گرفتار برطرف انسپکٹر چاند خان نیازی نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں کہ لیاری مافیا اور ان کے ساتھ ملوث پولیس افسران 33 افسران اور ہلکاروں کو شہید کراچکے ہیں ۔

شہید افسران میں انسپکٹر فواد خان سب انسپکٹر ظہور الٰہی، اے ایس آئی اظہر جبکہ متعدد اہلکار بھی شامل ہیں۔ملزم کے انکشافات کے مطابق باقر پولیس والا اور فاروق نیازی عزیر بلوچ کے قریب تھے۔

باقر پولیس والا عزیر کے مالی معاملات دیکھتا تھا اور گینگ وار ملزمان کو چھڑانا بھی باقر کی ڈیوٹی تھی ۔ باقر پولیس والا رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکا ہے جبکہ فاروق نیازی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.