تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:49

کراچی کے علاقے سائٹ سے 3 ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی ......کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے بینک ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان ریحان احمد عرف چوہا، محمد عدنان اور عبدالماجد 2000 ءسے بینک ڈکیتیاں اور بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔

پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں ملزمان کے حوالے سے کئی سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔ملزمان نے 2011 ءمیں طارق روڈ پر تین نجی بینکوں، سائٹ ایریا کے دو بینکوں،اور گلبرگ چورنگی کے ایک نجی بینک سے پیسے نکال کر باہر آنے والے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹا اور فرار ہوگئے۔

2003 ءمیں آئی آئی چندریگرروڈ اور کلفٹن میں شہریوں سے لوٹ مار کی۔ 2014 ءمیں حیدری کے دو بینکوں اور ء2016 میں یو پی موڑ میں بینک سے نکلنے والے شہری سے رقم لوٹی۔

ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں مگر اتنے شاطر ہیں کہ گرفتاری کے بعد اپنا غلط نام بتاتے اور غلط نام سے ہی جیل جاتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.