تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:22

مشرف نے عدالت،حکومت اور عوام کو دھوکا دیا، امیر جماعت اسلامی

جیو نیوز - نواب شاہ.......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے بیماری کا بہانہ بنا کر عدالت، حکومت اور عوام کو دھوکا دیا، حکومت نے پرویز مشرف کو اجازت دے کر نئی روایت ڈال دی ہے ۔

نواب شاہ میں ناموس رسالت ریلی سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، عوامی دولت کو لوٹنے والوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں ڈیڑھ سو سے زائد میگا اسکینڈلز موجود ہیں،نیب اور عدالتیں طاقتور مجرموں پر ہاتھ نہیں ڈالتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.