تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:4

چترال: تودے تلے دبے 11 میں سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

جیو نیوز - چترال…ضلع چترال میں برفانی تودے تلے دبے 11افراد میں سے 2کی لاشیں نکالی جاسکی ہیں۔ لاپتا ہونے والے دیگر طلبہ کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق چترال کے علاقہ سوسوم میں برفانی تودہ گرنے سےلاپتا ہونے والے 8طلباء کی تلاش جاری ہے،امدادی کارروائیوں میں پولیس ،لیویزاور چترال اسکاؤٹس کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے امداد ی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے،برفانی تودے گرنے اورلینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے باعث بھاری مشینری وہاں نہیں پہنچائی جاسکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.