22 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:17
اوباڑو: زمین کے تنازع پر تصادم، ایک ہلاک ،2 شدید زخمی
جیو نیوز - اوباڑو…اوباڑو میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم کے دوران ایک شخص ہلاک 2افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق رونتی کے قریب رنگپور ے علاقے میں کوش قبیلے کے 2گروہوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے دوران ایک شخص خادم کوش ہلاک ہوگیا جبکہ 2 افراد عبدالحفیظ اور علی گوہر کوش شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کوتحصیل اسپتال اوباڑو میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کردیا گیا ہے ۔