تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:17

اوباڑو: زمین کے تنازع پر تصادم، ایک ہلاک ،2 شدید زخمی

جیو نیوز - اوباڑو…اوباڑو میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم کے دوران ایک شخص ہلاک 2افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق رونتی کے قریب رنگپور ے علاقے میں کوش قبیلے کے 2گروہوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے دوران ایک شخص خادم کوش ہلاک ہوگیا جبکہ 2 افراد عبدالحفیظ اور علی گوہر کوش شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کوتحصیل اسپتال اوباڑو میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.