تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:49

100ارب کا اعلان ،کسانوں کے ساتھ کوئی نیا ظلم ہونے والاہے،پرویزالٰہی

جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ق کےسینئررہنماچودھری پرویزالٰہی کاکہناہےکہ پنجاب حکومت100ارب کا اعلان کرکے کسانوں کے ساتھ کوئی نیا ظلم کرنے جا رہی ہے،آج سارے کسان پریشان ہیں،یہ کسانوں کو دیتے کچھ بھی نہیں،البتہ ان کے کھاتے میں پیسے ڈالتے جاتے ہیں۔

لاہورمیں مسلم لیگ ق کےاجلاس کےبعدمیڈیاسے گفتگومیں چودھری پرویز الٰہی نےکہاکہ ق لیگ کی تنظیمیں توڑی گئی تھیں،اب پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیاگیاہے،ان کاکہناتھاکہ پرویز مشرف آتےجاتے رہیں گے،طیارہ ہائی جیک کرنےپرانہوں نے ان کو معاف کر دیاتھا ،مگرانہوں نےپرویزمشرف4 پر سال تک آرٹیکل6لگایا،اب ان کے ساتھ جوہوا ہے،اس کا سب کو پتہ ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نےکہاکہ وزیراعظم نواز شریف نےپہلےبھی کسانوں کیلئے200ارب کا اعلان کیا تھا،مگرکسانوں کےحالات بد سے بدتر ہی ہوتے جا رہےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.