22 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:5
کوئٹہ: ٹرین کی زد میں آکر خاتون ہلاک، شوہر زخمی
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آکر خاتون ہلاک جبکہ اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کچلاک کےمقام پرکوئٹہ سےچمن جانےوالی ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل پرسوار خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر زخمی ہو گیا ہے،موٹرسائیکل سوار متاثرہ شخص اپنی بیوی کےساتھ کچلاک میں ریلوے پھاٹک کراس کر رہے تھے ۔