تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:59

سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس کا اجلاس

جیو نیوز - کراچی......اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے یکم اپریل سے سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ الائنس رہنما کہتے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف کی روانگی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان معاہدے کے تحت ہوئی ہے جسکی مخالفت کرتے ہیں ۔

کراچی میں وفاقی وزیر صدرالدین شاہ راشدی کی رہائش گاہ پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس ہوا ۔ میڈیاسے بات کرتےہوئے الائنس کے ترجمان نے یکم اپریل سے سندھ بھر میں کرپشن کے خلاف سے مہم چلانے کا اعلان کیا۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو معاہدے کے تحت بیرون ملک بھیجوایا گیا ہے ۔

رہنمائوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد پر مصطفیٰ کمال کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ متحدہ سربراہ کے راء سے خفیہ تعلقات کی جے آئی ٹی نے تحقیقات کی تو آصف علی زرداری بھی را کے ایجنٹ ثابت ہونگے ۔اجلاس میں ممتاز علی بھٹو،لیاقت جتوئی، حاجی شفیع محمد جاموٹ ،عرفان مروت اور دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.