تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:20

عمران اسماعیل پرانے دوست ہیں، رضا ہارون

جیو نیوز - کراچی......رضا ہارون نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل ان کے پرانے دوست ہیں، ان سے ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی، کسی جماعت کو توڑنا نہیں چاہتے، کل کی پریس کانفرنس میں مزید سرپرائز دیں گے۔

رضا ہارون نے ڈیفنس میں عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ بعد میں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ ہر شخص کی ایک سیاسی اور ایک ذاتی زندگی ہوتی ہے، عمران اسماعیل پرانے دوست ہیں ان سے نجی ملاقات کی ہے۔

دیگر جماعتوں سے وکٹیں گرانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ ان کا مقصد نہیں ہے، ان لوگوں کو دعوت دی گئی ہے جودیگر جماعتوں سے مایوس ہیں ، انھوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس میں سرپرائز دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.