تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:53

متحدہ کی اعلیٰ عدلیہ سے کارکنان کے قتل کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل

جیو نیوز - کراچی .........متحدہ قومی موومنٹ نے کورنگی سے اپنے دو کارکنوں کی لاشیں ملنے کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے ماورائےعدالت قتل کے واقعات کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

ایک بیان میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان شمائل،کامران،زوہیب،عمران اورحامدکونومبر میںگرفتارکیا گیا تھا۔ عمران احمد خان کو2دسمبرکوچھوڑدیاگیا جبکہ سیدحامدکو23فروری کوجعلی مقابلےمیں ماورائےعدالت قتل کردیاگیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شمائل بیگ اورکامران کی تشددزدہ لاشیں آج کورنگی کراسنگ سے ملیں جبکہ زوہیب اب تک لاپتاہے ۔

رابطہ کمیٹی نے اپیل کی کہ اعلیٰ عدلیہ ماورائےعدالت قتل کے واقعات پر ازخودنوٹس لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.