تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:34

مشترکہ اجلاس کے پہلے دن گیس چوری کا بل ہی پیش ہوگا،خورشید شاہ ا

جیو نیوز - سلام آباد......اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پہلے روز صرف گیس چوری کا بل پیش کرنے کا یقین دلایا ہے، دیگر معاملات پر حکومت پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لے گی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کل دوپہر دو بجے اسپیکرچیمبر میں ہوں گے۔ حکومت پی آئی اے بل پراپوزیشن کو اعتماد میں لے گی، اس کے بعد چار بجے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طے ہے۔

خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو فون کرکے کل کے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی درخواست کی ہے ۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بل وعدے کے مطابق کل کے اجلاس میں پیش نہیں ہوسکتا، اگرحکومت نے وعدہ خلافی کی تو اپوزیشن جماعتیں بھی مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.