23 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:17
جامعہ نعیمیہ لاہور کے تحت مفتی اعظم پاکستان سیمینار کا انعقاد
جیو نیوز - لاہور......مذہبی رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحفظ خواتین بل خاندانی نظام کو تباہ کردے گا، علما کی مشاورت سےترامیم کی جائیں۔
جامعہ نعیمیہ لاہور کے زیراہتمام مفتی اعظم پاکستان سیمینار میں جے یو پی کے چیئرمین صاحبزادہ ابوالخیرزبیر، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور ڈاکٹر راغب نعیمی نے شرکت کی ، مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکولرازم اور لبرل ازم کا سیلاب آرہا ہے،مغرب کو خوش کرنے کیلیے نئے قانون نہ لائے جائیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا فرار قابل تشویش ہے ،کراچی میں قاتلوں کی سرپرستی کی جارہی ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لئے ہر قربانی دیں گے ، تحریک بھی چلائی جائے گی۔