23 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:7
ہندوئوں کے تہوار ہولی پر سندھ میں عام تعطیل ہو گی
جیو نیوز - کراچی......سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
ہندو برادری کو ہولی کی خوشیاں اس بار دیں گی ڈبل مزہ ، سندھ حکومت نے ہولی پرعام تعطیل کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت نے عام تعطیل کے لیے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔
ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی پر جمعرات چوبیس مارچ کو صوبے بھر میں چھٹی ہوگی ۔ سرکاری، نیم سرکاری اور سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے۔ اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پرتعطیل کی منظوری قومی اسمبلی نے پندرہ مارچ کو دی تھی، جس کے مطابق ہولی، دیوالی اور ایسٹر پر اقلیتی برادری کے لیے تعطیل ہوگی۔ اس کا مقصد پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان بھر میں تئیس مارچ کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہے۔ سندھ میں ایک اور چھٹی کے اعلان سے سالانہ امتحانات دینے والے بچے اور اُن کے والدین پریشان ہیں ۔