23 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:33
کراچی: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، 11 سالہ بچہ جاں بحق
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے امیر خسرو روڈ پر ایک اندوہ ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے11سالہ بچہ جاںبحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ایک بچہ ڈرائونا ماسک پہن کر سیکیورٹی گارڈ کے سامنے آ گیا،سیکیورٹی گارڈ نے خوف زدہ ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
فائرنگ کرنے والے نجی سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر اس کا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔