تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:37

ضلع کیچ: سیکورٹی فورسز سے مقابلے میںدو شرپسند ہلاک

جیو نیوز - کیچ......ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں دو شرپسند ہلاک ہوئے ، فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر بچی بھی جاں بحق ہوگئی ۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کا ایک قافلے گزررہا تھا کہ مسلح افراد نے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی،سیکورٹی کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی ،سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو شرپسند ہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر بچی بھی جاں بحق ہوگئی ۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.