تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:5

چترال:برفانی تودے تلے دبنے والے طلباء کو نکالنے کا کام روک دیا گیا

جیو نیوز - چترال.....چترال میں بارش اور برف باری کی وجہ سے برفانی تودے تلے دبنے والے طلباء کو نکالنے کا کام روک دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ چترال میں سوسوم کے مقام پر برفانی تودے تلے اب بھی طلباء سمیت سات افراد دبے ہوئے ہیں۔ بارش اور برف باری کی وجہ سے امدادی کام کو روکنا پڑا ہے۔

تاہم پاک فوج، چترال سکاوٹس اور دیگر امدادی اداروں کے کارکن سوسوم میں موجود ہیں۔ جیسے ہی بارش اور برف باری روکتی ہے تو اسی وقت برفانی تودے تلے دبنے والوں کو نکالنے کا کام دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.