23 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:2
راجہ صداقت خان ہائیکورٹ آزادکشمیرکےجج تعینات
جیو نیوز - مظفر آباد.......معروف قانون دان راجہ صداقت خان ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ آزادکشمیر کاجج تعینات کردیاگیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق راجہ صداقت خان ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ آزادکشمیر کاجج تعینات کیاگیاہے۔ دوسری جانب آدم افضل خان ایڈووکیٹ نے راجہ صداقت کی بطور جج تعیناتی کو چیلنج کرنے کا کہاہے۔
ان کاکہناہےکہ راجہ صداقت تعیناتی پرانی سمری پر کی گئی۔ پہلی سمری پر شیراز کیانی ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ کا جج تعینات کیا جاچکا ہے۔