تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:34

کراچی:گینگ وارکا سرغنہ بلال عرف سندھی فرار ،3پولیس اہلکار گرفتار

جیو نیوز - کراچی....کراچی میں چاکواڑہ پولیس کی حراست سےگینگ وارکا سرغنہ بلال عرف سندھی فرار ہو گیا۔ پولیس نے اپنے ہی 3 پیٹی بند بھائیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کمانڈر بلال عرف سندھ کو چاکیواڑہ تھانے منتقل کیا جا رہا تھا کہ پولیس موبائل سے کود کر فرار ہو گیا۔ ملزم بلال عرف سندھی کورینجرزنے4روزقبل گرفتارکرکےچاکیواڑہ پولیس کےحوالےکر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرار کے ذمہ دار 3 اہلکاروں بچل،مشتاق اورارشاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے لیاری اور بلدیہ ٹاون کے علاوہ ٹھٹھہ میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اُدھر موچکو میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ذیشان صدیقی کے مطابق ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.