تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:23

ملک بھر میں بارشیں؛80افرادجاں بحق، 102 زخمی، 258 مکانات کو نقصان

جیو نیوز - لاہور.....ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے باعث اب تک اسی افرادجاں بحق ، 102 زخمی اور 258 مکانات کو نقصان پہنچا، محکمہ موسمیات نےآج سے مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور چندمقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیاہے ۔

پاکستان سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کےساتھ ہونےوالی موسلادھاربارش نےدرجنوں افراد کو موت کی نیند سلادیا،آسمان سےبرستاپانی کہیں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ بنا،توکہیں چھتیں اور دیواریں گرانے کاسبب۔

نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے9مارچ سے20مارچ کےدوران جمع کئے گئےاعداد وشمارکےمطابق اب تک اَسی افراد مختلف حادثات میں جاں بحق اور102زخمی ہوچکےہیں ۔جبکہ 2سو58مکانات کومکمل اورجزوی نقصان پہنچا۔

بارش سےسب سےزیادہ متاثرفاٹا ہوا،جہاں بائیس افراد مختلف حادثات میں اپنی جان سے گئے ۔اسی طرح بلوچستان میں19 ،آزاد جموں کشمیرمیں12،پنجاب اورخیبرپختونخوا میں دس،10جبکہ اورکزئی ایجنسی میں کوئلےکی کان بیٹھنے سے7افرادلقمہ اجل بن گئے ۔

لوئر اور اپردیر،شانگلہ اورملحقہ علاقوں کےعلاوہ گلگت بلتستان میں چلاس اوراستور میں بارش اور بعض مقامات پر وقفے وقفے سے ہونےوالی برف باری اورلینڈسلائنڈنگ کی وجہ سےرابطہ سڑکیں بندہوگئی۔

ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ گلیات اورمری کاموسم برفیلاہے۔ملتان میں ژالہ بار ی نےآم کےباغات،گندم اور مکئی کی فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچایاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.