23 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:20
پنجاب میں یونین کونسلوں کی 76خالی نشستوں پر پولنگ جاری
جیو نیوز - لاہور .....پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسلوں کی 76خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح ساڑھے 7بجے سےشروع ہوئی جو شام ساڑھے 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں مختلف وجوہات کی بناء پر مختلف یونین کونسلوں میں چیئرمین ،وائس چیرمین اور جنرل کونسلرز کی 106نشستیں خالی رہ گئی تھیں۔
ضمنی انتخابات کے شیڈول کے تحت 30 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو ئے،باقی 76 نشستوں پر پولنگ صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوئی جو بغیرکسی وقفے کے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی ،لاہور میں 5 یونین کونسلوں میں جنرل کونسلرز کی 5 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔