23 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:41
کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان
جیو نیوز - کراچی .....کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم صاف اور گرم رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 33سے 35ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے ۔ شہر میں مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔