تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:45

نئی دہلی:کشمیری رہ نماؤں کی پاکستانی ہائی کمیشن آمد

جیو نیوز - نئی دلی......نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میںکشمیری رہ نماؤں کی آمد کا سلسلہ جا ری ہے ،پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے والے کشمیری رہ نماؤں میں میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلا نی بھی شامل ہیں۔

کشمیری رہ نمائوں کا پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے کا مقصد یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنا ہے ۔کشمیری راہنمائوں کی آمد کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ حریت رہ نماؤں کو ہرسال یوم پاکستان پر مدعو کیاجاتاہے ،اور اس سال بھی روایت کے مطابق کشمیری راہنما یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لئے یہاں پہنچ رہے ہیں۔

اس موقع پر میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یوم پاکستان پر دعوت کوئی نئی بات نہیں ہے ، ہر سال حریت کانفرنس کو مدعو کیا جاتا ہے۔پاکستان مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کے لیے کوششیں کرتا رہا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات سے کیا جانا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.