تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:49

گوادر میں بھی یوم پاکستان پر پریڈ کا انعقاد

جیو نیوز - گوادر......گوادر میں بھی یوم پاکستان کی پرجوش پریڈ منعقد کی گئی۔ پاکستان نیوی کے کوسٹ کمانڈر ریئر ایڈمرل وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اہلیان گوادر زندہ قوم اور وطن کی محبت سے سرشا رہیں ،گوادر نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کیلئے ترقی کی شاندار مثال بنے گا۔

گوادر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرجوش پریڈ ہوئی۔ جس میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔مسلح افواج کے بینڈ نے ملی نغموں کی دھنوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے کوسٹ کمانڈر ریئر ایڈمرل وسیم اکرم نے کہا کہ بلوچستان میں معدنی ذخائر اور گہرے سمندر کی سب سے بڑی بندرگاہ موجود ہے ، ہمیں بانی پاکستانی کے زریں اصولوں کے مطابق باہمی اتحاد کا مظاہرہ اورملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،پاک فوج عوام کے ساتھ کھڑی ہے،آنے والا وقت بلوچستان کے لیے امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.