تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:58

ساہیوال: فوجی عدالتوں سےسزایافتہ 2 دہشت گردوں کو پھانسی

جیو نیوز - ساہیوال…ساہیوال میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ۔

جیل ذرائع کے مطابق دہشت گرد عبید کو 7 اپریل 2015ء کو سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ دہشت گرد سہیل کو 15 اگست 2015 کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

عبید اور سہیل دونوں خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے، اس حملے میں 2 جوان شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے،عبید بنوں جیل توڑنے میں ملوث تھا، دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.