تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:35

تربت: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2بھائیوں سمیت 3جاں بحق

جیو نیوز - تربت…تربت کے نواحی علاقے بلیدہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ بلیدہ کے قریبی گاؤں کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو بجلی کا کرنٹ لگا،متاثرہ شخص کوبچاتے ہوئے 2مزید افراد کو بھی پکڑ لیا، جس کے نتیجے میں تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں،واقعہ کی تفتیش اور دیگر ضروری کارروائی کے لئے لیویز اہلکار علاقے میں روانہ ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.