تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:23

فوج کا جذبہ دہشت گردوں کو ٹھہرنے نہیں دے گا،ایئرچیف مارشل

جیو نیوز - اسلام آباد…ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ملک کودرپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں ،فوج کا رضاکارانہ جذبہ دہشت گردوں کو ٹھہرنے نہیں دے گا۔

اسلام آباد میں بڈھ بیر واقعہ کے شہدااور غازیوں میں تقسیم اعزازات کی تقریب سے خطاب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ بڑی تعداد میں دہشت گردوں نے بڈھ بیر پر حملہ کیا، ہمارے جانبازوں نے صرف 45منٹ میں دہشت گردوں کا صفایا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بڈھ بیر کے شہداکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،فوج کا رضاکارانہ جذبہ دہشت گردوں کو ٹھہرنے نہیں دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.