تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 21:50

ڈی اسماعیل خان:ڈی پی آفس حملے کا زخمی پولیس اہلکار چل بسا

جیو نیوز - ڈی آئی خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز ڈی پی او آفس پر حملے میں زخمی ہونے والا دوسرا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر ملتان میں جاں بحق ہوگیا ہے۔واقعہ میں جاں بحق افرادکی تعداد 2پولیس اہلکاروں سمیت 5 ہوگئی ہے۔واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔گزشتہ روز کے واقعہ کے بعد 3مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔گزشتہ روز کا واقعہ ڈیرھ سال کے دوران شہر کے اندربڑا واقعہ ہے۔6ماہ قبل تحصیل کولاچی اور درابند تھانوں میں پر اسی نوعیت کے حملے ہوچکے ہیں۔ڈی سی او آفس حملے کے بعد شہر میں سیکیورٹی ہائی الٹ ہے۔ڈی پی او آفس حملے زخمی ہونے والے 5زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال اور 3زخمیوں ملتان روانہ کردیا گیا تھا،جس میں سے ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔،ڈی سی او خان بخش کے مطابق واقعہ کا مقدمہ 4نا معلوم افراد سمیت سازش میں شامل دیگر افرادکے خلاف درج کرلیاگیا ہے۔ڈی پی او آفس میں 4سے 5دہشت گرد گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ کیا اور دستی بموں سے حملے کیے۔حملے کو پاک فوج اور پولیس نے پسپا کردیا تھا۔اس دوران چار حملہ آور مارے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.