قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ارمیا بن حلقیا علیہ السلام

بلکہ تمہیں تباہ کرکے رکھ دے دگا?“
جب ارمیا علیہ السلام نے انہیں اللہ کا پیغام پہنچایا تو وہ بولے: ”ارمیا! تو جھوٹ بولتا ہے اور اللہ پر بہتان تراشی کرتا ہے? کیا اللہ اپنی مقدس سرزمین کو اور اپنی مسجدوں کو اپنی کتاب سے اور عبادت کرنے والوں سے خالی کردے گا؟ تب زمین پر کون ہوگا جو اس کی عبادت و اطاعت کرے گا؟“
انہوں نے آپ کو پکڑ کر قید کردیا? یہی وقت تھا جب بخت نصر نے ان کے ملک پر حملہ کردیا اور بنی اسرائیل کے بہت سے لوگوں کو قتل کردیا? اس نے بیت المقدس سے بہت سا مال غنیمت حاصل کیا? بہت سے افراد کو قید کرکے بابل لے گیا? اس نے بیت المقدس کی عمارت گرادی اور تورات کے نسخے جلادیے? اس نے بنی اسرائیل کے جن افراد کو غلام بنایا، ان میں سے سات ہزار حضرت داود علیہ السلام کے گھرانے سے تھے، گیارہ ہزار حضرت یوسف علیہ السلام اور بنیامین کے گھرانے سے ، آٹھ ہزار ایشا بن یعقوب علیہ السلام کے خاندان سے، چودہ ہزار زابلون اور نفتالی کے خاندان سے، چودہ ہزار دان بن یعقوب کی اولاد سے، آٹھ ہزار یستاخر بن یعقوب علیہ السلام کے خاندان سے، دو ہزار شمعون بن یعقوب علیہ السلام کی آل سے، چار ہزار روبیل اور لاوی کے قبیلے سے اور بارہ ہزار بنی اسرائیل کے دوسرے گھرانوں سے تھے? وہ ان سب کو لے کر بابل پہنچ گیا?
ہشام کا کہنا ہے کہ جب بخت نصر بیت المقدس میں آیا، وہاں کا بادشاہ حضرت داود علیہ السلام کی اولاد میں سے تھا? اس نے بخت نصر سے صلح کرلی? بخت نصر نے اس سے ضمانت کے طور پر کچھ افراد لیے اور لوٹ گیا? جب وہ طبریہ کے مقام پر پہنچا تو اسے اطلاع ملی کہ بنی اسرائیل نے اس صلح سے ناراض ہوکر اپنے بادشاہ کو قتل کردیا ہے? اس نے ضمانت کے طور پر پکڑے ہوئے افراد کے سرقلم کیے اور دوبارہ شہر پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا? پھر وہاں کے بالغ مردوں کو قتل کردیا اور بچوں اور عورتوں کو غلام بنالیا?

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.