قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ارمیا بن حلقیا علیہ السلام

بنی اسرائیل دنیا میں تتر بتر ہوگئے
ایک روایت کے مطابق بخت نصر کو معلوم ہواکہ جیل میں ارمیا علیہ السلام بھی ہیں? اس نے آپ کو رہا کیا? آپ نے بتایا کہ میں نے انہیں اس سے ڈرایا تھا لیکن انہوں نے میری بات نہ مانی اور مجھے قید کردیا? اس نے کہا: ” کتنی بری قوم ہے جس نے اللہ کے رسول کی نافرمانی کی?“
وہ آپ سے حسن سلوک سے پیش آیا اور بنی اسرائیل کے جو افراد زندہ بچ گئے تھے، انہیں آپ کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی? بنی اسرائیل نے کہا: ”ہم نے واقعی برا کام کیا تھا? اب ہم اللہ کے آگے توبہ کرتے ہیں? آپ اللہ سے دعا کریں کہ ہماری توبہ قبول ہو?“
آپ نے دعا کی تو اللہ نے وحی کے ذریعے سے فرمایا: ”میں ان کی توبہ قبول نہیں کروں گا? اگر یہ سچے دل سے توبہ کررہے ہیں تو انہیں کہیے کہ آپ کے ساتھ اس شہر میں رہائش اختیار کریں?“ آپ نے اللہ کا حکم سنایا تو وہ کہنے لگے : ”ہم اس شہر میں کیسے رہ سکتے ہیں؟ یہ تو کھنڈر بن چکا ہے? یہاں کے رہنے والوں پر اللہ کا غضب نازل ہوا تھا?“ چنانچہ انہوں نے وہاں رہنے سے انکار کردیا?
ابن کلبی کہتے ہیں: اس وقت بنی اسرائیل دنیا میں بکھر گئے? کچھ لوگ حجاز آگئے، کچھ یثرب میں جا ٹھہرے، کچھ وادی قری? میں رہنے لگے? ایک چھوٹی سی جماعت مصر چلی گئی? بخت نصر نے وہاں کے بادشاہ کو خط لکھا کہ مفرور افراد کو اس کے حوالے کیا جائے? مصر کے بادشاہ نے انکار کیا? تب بخت نصر نے لشکر کے ساتھ حملہ کردیا اور اسے شکست دی? پھر بلاد مغرب پر حملہ آور ہوگیا اور آخر تک فتح کرلیا? پھر مغرب، مصر، بیت المقدس، فلسطین اور اردن کے بے شمار قیدیوں کے ساتھ واپس آیا? ان قیدیوں میں حضرت دانیال علیہ السلام بھی تھے?
زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ یہ دانیال اکبر نہیں بلکہ دانیال اصغر ہیں جو حزقیل علیہ السلام کے فرزند تھے? وہب بن منبہ? نے یہی فرمایا ہے? (واللہ اعلم)

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.