قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت صالح علیہ السلام

احتیاط کرو) مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں‘ پھر اللہ نے اُن کے گناہ کے
سبب اُن پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کرکے) برابر کردیا اور اس کو ان سے بدلہ لینے کا کچھ
بھی ڈر نہیں?“ (الشمس: 15-11/91)
اللہ تعالی? نے فرمایا:
”اور ہم نے ثمود کو اونٹنی (نبوت صالح کی کھلی) نشانی دی تو انہوں نے اس پر ظلم کیا?“
(بنی اسرائیل: 59/17)
جس شخص نے اونٹنی کو قتل کرنے کی ذمہ داری اُٹھائی، اس کا نام [قِدَار بن سالف بن جُن±دَع] تھا? وہ سرخ فام اور نیلی آنکھوں والا تھا? یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ سالف کی بیوی سے [صِی±بَان] کے ناجائز تعلق کے نتیجے میں پیدا ہوا? اس نے سب لوگوں کے متفقہ فیصلے کے نتیجے میں اونٹنی کو قتل کیا تھا? اس لیے اس کام کی نسبت ان سب کی طرف کی گئی?
امام ابن جریر? اور دیگر مفسرین کا بیان ہے کہ قوم ثمود میں دو عورتیں تھیں? ایک کا نام [صدوق بنت محیا بن زُھیر بن مختار] تھا جو مال دار اور اونچے خاندان کی عورت تھی? اس نے قبیلہ اسلم کے ایک آدمی سے نکاح کیا، لیکن پھر طلاق لے لی? اس نے اپنے چچا زاد [مصدع بن مھرج بن محیا] کو بلا کر کہا: ” اگر تم اونٹنی کو قتل کردو تو میںتم سے شادی کرلوں گی?“
دوسری عورت کا نام [عُنَی±زَہ] تھا? جو [غُنَم بِن± مِج±لَز] کی بیٹی تھی? اس کی کنیت [اُمِّ غَنَمَ] تھی? یہ ایک کافر بُڑھیا تھی? اس کا خاوند [ذُو?َاب بن عمرو] ایک رئیس تھا? اس عورت نے قدار بن سالف سے کہا: ”یہ میری چار بیٹیاں ہیں? اگر تم اونٹنی کو قتل کردو، تو جس لڑکی سے چاہوگے، شادی کردوں گی?“
چنانچہ یہ دونوں جوان اس کام کے لیے کمربستہ ہوگئے اور قوم کے اور افراد کو بھی ترغیب دی? یوں مزید سات افراد ان کے ساتھ آملے اور یہ کل نو افراد ہوگئے? درج ذیل آیت مبارکہ میں انہیں کا ذکر ہے?
ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور شہر میں نو شخص تھے جو ملک میں فساد کیا کرتے تھے اور اصلاح سے کام نہیں لیتے تھے?“
(النمل: 48/27)
انہوں نے باقی قبیلے کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی تو لوگوں نے تائید کی? وہ اونٹنی کو قتل کرنے کے لیے گھات میں بیٹھ گئے? جب وہ پانی پی کر واپس آئی تو مصدع نے‘ جو چھپ کر بیٹھا ہوا تھا، اس پر تیر چلا دیا، جو اس کی پنڈلی کی ہڈی میں پیوست ہوگیا? عنیزہ اور اس کی بیٹیاں بھی قدار کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے آگئیں اور انہیں جوش دلانے کے لیے اپنے چہروں سے نقاب الٹ دیے? قدار بن سالف نے جلدی سے اونٹنی پر تلوار سے حملہ کیا اور اس کی کونچیں کاٹ دیں? وہ زمین پر گر پڑی اور زور سے آواز نکالی جس سے اس کا بچہ چوکنا ہوگیا اور دور پہاڑ پر چلاگیا اور تین بار بلبلایا? قدار نے اونٹنی کے گلے پر نیزہ مار کر اسے قتل کردیا?
تفسیر ابن کثیر‘ 396/3‘ تفسیر سورة الا?عراف‘ آیت: 77

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت صالح علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.