قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت صالح علیہ السلام

علمائے کرام نے بیان فرمایا ہے کہ جب ان لوگوں نے اونٹنی کو قتل کیا تو اس پر سب سے پہلے قدار بن سالف [لعنة اللہ علیہ] نے حملہ کیا اور اس کی کونچیں کاٹ دیں، وہ زمین پر گر پڑی? پھر سب افراد نے جلدی جلدی تلواروں سے اس کے ٹکڑے کردیے? جب اس کے بچے نے یہ دیکھا تو بھاگ کر سب سے اونچے پہاڑ پر چڑھ گیا اور تین بار بلبلایا?
اس لیے حضرت صالح علیہ السلام نے فرمایا:
”اپنے گھروں میں تین دن اور فائدہ اُٹھالو?“ (ھود: 65/11)
یعنی انہیں اس دن کے علاوہ تین دن کی مہلت دی گئی? انہوں نے اس مو?کد وعید پر بھی اعتبار نہ کیا? بلکہ شام ہوئی تو انہوں نے پروگرام بنایا کہ حضرت صالح علیہ السلام کو بھی شہید کردیا جائے? چنانچہ سب قسمیں کھا کر کہنے لگے:
”عہد کرو کہ ہم رات کو اس پر اور اس کے گھر والوں پر شبخون ماریں گے?“ (النمل: 49/27)
یعنی ہم رات کو صالح (علیہ السلام) کے گھر میں گھس کر آپ کو اہل و عیال سمیت شہید کردیں گے? پھر اگر آپ کے اقارب نے قصاص یادیت کا مطالبہ کیا تو ہم مکر جائیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے قتل نہیں کیا? اس لیے انہوں نے کہا:
”پھر اس کے وارث سے کہہ دیں گے کہ ہم صالح (علیہ السلام) کے گھر والوں کے موقع ہلاکت پر
گئے ہی نہیں اور ہم بالکل سچ کہتے ہیں?“ (النمل: 49/27)

قوم ثمود پر نزول عذاب اور صالح علیہ السلام کا اظہار افسوس

جب قوم نے معجزے کا انکارکیا اور اللہ تعالی? کی نعمتوں کی ناشکری کی تو نتیجہ ان کی تباہی کی صورت میں نکلا جسے اللہ تعالی? نے قرآن مجید میں مختلف پیرائے میں بیان کیا ہے? ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور (وادی?) حجر کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی? ہم نے اُن کو اپنی نشانیاں دیں
اور وہ اُن سے منہ پھیرتے رہے اور وہ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے کہ امن سے رہیں
گے تو ہولناک چیخ نے اُن کو صبح ہوتے ہوتے آپکڑا? اور جو کام وہ کرتے تھے وہ اُن کے کچھ بھی
کام نہ آئے?“ (الحجر: 84-80/15)
اور ارشاد فرمایا:
”اور ہم نے نشانیاں بھیجنی اس لیے موقوف کردیں کہ اگلے لوگوں نے اس کی تکذیب کی تھی اور ہم
نے ثمود کو اونٹنی (نبوت صالح کی کھلی) نشانی دی تو انہوں نے اس پر ظلم کیا اور ہم تو ڈرانے کے لیے
ہی نشانیاں بھیجا کرتے ہیں?“ (بنی اسرائیل: 59/17)
مزید ارشاد باری تعالی? ہے:
”اے میری قوم! یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی (معجزہ) ہے لہ?ذا اس کو چھوڑ دو کہ اللہ کی

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت صالح علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.