4 مارچ 2014
وقت اشاعت: 19:22
یوکرین میں فوجی کارروائی وہاں کے شہریوں کے تحفظ کیلئے ہوگی:روسی صدر
جیو نیوز - ماسکو…روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہاہے کہ یوکرین میں کوئی بھی فوجی کارروائی وہاں کے شہریوں کے تحفظ کیلئے ہوگی۔ ماسکو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ روس جی 8 سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اجلاس میں اگر مغربی ممالک شرکت نہ کرنا چاہیں تو مت آئیں،روس یوکرین کی عوام کے ساتھ جنگ نہیں کرے گا، روس پرلگائی جانے والی پابندیوں کااثر مغرب پر بھی پڑے گا۔ یوکرین کے علاقے کریمیا کو روس میں شامل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ یوکرین میں طاقت کا استعمال آخری حربہ ہوگا۔