تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مارچ 2014
وقت اشاعت: 13:34

بھارت کا طویل رینج کے حامل زیرآب نیوکلیئرمیزائل کا تجربہ

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت نے طویل رینج کے حامل زیرآب نیوکلیئرمیزائل کا تجربہ کیا ہے،تجربہ آبدوز لانچ پیڈ سے کیا گیا۔ ایک بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت نے2ہزار کلومیٹر سے زائدرینج کے حامل سب میرین لانچڈ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، طویل فاصلہ تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ( SLBM )کو عارضی طور پر” کے فور“ کا نام دیا گیا ہے۔ بھارت کی موجودہ جوہری ہتھیار ٹرائیڈ کی رینج 750کلومیٹر ہے۔ نیا میزائل ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے، جو زیر آب میزائل کی "K" سیریز کا حصہ ہے، جسے کئی تجرباتی مراحل سے گزارا جائے گا۔ بھارت کے پاس زیر آب جوہری تجربات کے لئے کوئی آپریشنل آب دوز نہیں ،نئے میزائل کے زیر آب عارضی تیار پلیٹ فارم سے تجربات کیے جائیں گے جبکہ حتمی تجربات آبدوز سے ہوں گے۔10 ٹن وزن کا حامل ”کے15میزائل“ ایک ٹن جوہری مواد لے جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.