27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 22:52
برطانیہ کے شہر نیوپورٹ سے لاپتہ پاکستانی لڑکی کی لاش برآمد
جیو نیوز - نیو پورٹ… برطانیہ کے شہر نیوپورٹ سے لاپتہ پاکستانی لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔انیس برس کی ندانصیر ڈھائی ماہ سے لاپتہ تھی۔ پولیس کے مطابق لاش ویسٹ نیش روڈ پردریاکے قریب سے ملی۔ ندا کا گھر اس مقام سے چھ کلومیٹردور ہے۔ ندا نصیر28دسمبر کی صبح کچرے کاڈبہ گھرکے باہر رکھنے ننگے پاؤں اوربغیرکوٹ کے نکلی تھی اور اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔لڑکی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ندا نصیر کی فیملی پانچ برس پہلے برطانیہ آئی تھی اور سیاسی پناہ طلب کی تھی تاہم پچھلے برس انکی درخواست مستردکردی گئی تھی جس کے خلاف اپیل کی گئی تھی۔ خیال ظاہرکیاجارہاہے کہ لڑکی پڑھائی جاری نہ رکھنے کے سبب ڈیپریشن کا بھی شکارتھی۔