تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:39

نیویارک :نایاب ہیرا ڈھائی کروڑ ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع

جیو نیوز - نیویارک…نیویارک میں'دا بلیو' نامی سب سے بڑے نیلے ہیرے کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔دا بلیو نامی چمچماتا ہیرا دنیا کا سب سے بڑا نیلا ہیرا ہے جسے نیلامی سے قبل نیویار ک میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔دا بلیو کی نیلامی 14مئی کو جینوا میں جواہرات کی فروخت کے لیے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں ہوگی۔ امید کی جارہی کہ 13 کیرٹ کا یہ نادر نیلا ہیرا ڈھائی کروڑ ڈالر میں نیلام ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.