تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:18

مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی بنیاد مشرف دور میں رکھی گئی، اخترمینگل

جیو نیوز - نوشکی…بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ پرویز مشرف کو سزا ہوگی، کیوں کہ وردی ،وردی ہوتی ہے چاہے پرانی ہو یا نئی ۔نوشکی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہاکہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی بنیاد پرویز مشرف دور میں رکھی گئی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ پرویزمشرف کو سزا ہوگی، اگر آئین کے پامال کرنیوالوں کو سزا دی جاتی ہے تو ایسا کرنیوالے دیگر سب کو بھی سزا دی جائے، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بلوچستان میں حالات کی خرابی ، مسخ شدہ لاشوں اور اجتماعی قبروں کے ملنے کیحوالے سے اپنی زمہ داری قبول کرے یا بے بسی کا اظہار کرے، انہوں نے کہاکہ گوادر سے کوئٹہ تک پارٹی کی سطح پر عوامی رابطہ مہم شروع کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.