16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:49
نیویارک پولیس نے مسلمانوں کی نگرانی کرنے والا خفیہ یونٹ بند کردیا
جیو نیوز - نیویارک… نیویارک پولیس نے مسلمانوں کی نگرانی کرنے والا خفیہ یونٹ بند کردیا، خفیہ یونٹ نائن الیون کے بعد امریکی مسلمانوں کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا تھا اور پروگرام کے تحت مساجد اور خریداری کے مراکزکی نگرانی کی جاتی تھی۔ جاسوسی کا پروگرام نئے پولیس کمشنر ولیم بریٹن کے حکم پر بند کیا گیا، خفیہ یونٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تنقید کا سامنا تھا اور امریکی مسلمانوں میں اس پروگرام سے متعلق تشویش پائی جاتی تھی اور نیویارک کی ایک عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا گیا تھا تاہم عدالت نے نگرانی کو قانونی قرار دیا تھا۔ دوسری جانب امریکی وفاقی جاسوسی ادارے کے سربراہ جیمز کلیپر نے کہا ہے کہ وہ اپنی ملازمت سے مستعفی نہیں ہوں گے، انہوں نے باراک اوباما کے مدت صدارت تک اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا اعلان کیا ہے۔