18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:15
لندن،مسجدکے سامنے انگلش ڈیفنس لیگ کامظاہرہ،اسلام مخالف نعرے
جیو نیوز - لندن…لندن میں ریجنٹس پارک مسجدکے باہرنسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کامظاہرہ جاری ہے، نسل پرست تنظیم کے کارکنوں نے اس موقع پراسلام مخالف نعرے لگائے ہیں۔انگلش ڈیفنس لیگ نے مظاہر ہ اس وقت شروع کیا ہے جب جمعہ کی نما ز جاری تھی ۔ اس صورتحال پر نمازیوں اورانگلش ڈیفنس لیگ کے درمیان تصادم کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے،تاہم معاملے سے نمٹنے کیلئے پولیس موقع پرپہنچ گئی ہے۔