تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:44

امریکا کی جانب سے حامد میر پر قاتلانہ حملے کی مذمت

جیو نیوز - واشنگٹن …امریکی محکمہ خارجہ نے جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں حامد میر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حکومت پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ حالیہ دنوں میں میڈیا پر ہونے والے حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.