22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:20
انڈیا کی پہلی خاتون چیف جسٹس نے عہدے کا حلف اٹھالیا
جیو نیوز - نئی دہلی…دلی ہائی کورٹ کی47 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔دلی ہائی کورٹ کی نئی چیف جسٹس جی روہنی آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ کی جج کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ ان کی تقریب حلف برداری میں دلی کے لیفٹیننٹ گورنرنجیب جنگ بھی موجود تھے۔