تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:46

نیوجرسی:آبادی کے قریب جنگل میں آگ، 250افراد محفوظ مقام پرمنتقل

جیو نیوز - نیوجرسی…مشرقی نیوجرسی کے جنگلات میں لگنے والی آگ آبادی تک پھیل گئی ، قریبی علاقے کو خالی کرالیا گیا۔امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگل میں لگنے والی آگ تیز ہواوٴں کے باعث پھیل رہی ہے اور آگ نے جنگل کے بڑے حصے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔حکام کے مطابق قریبی علاقے کے 50 گھروں کو خطرہ تھا جس کی وجہ سے 200سے زائد افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منقل ہوگئے ہیں اور فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.